كتاب دن اور رات میں 1000سے زیادہ سنّتیں
تحميل كتاب دن اور رات میں 1000سے زیادہ سنّتیں pdf دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنّتیں :ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال وافعال سے مزین کرے اور اپنی صبح سے لے کر شام تک کی زندگی کو احادیث وسنن کی روشنی میں بسر کرے۔ شیخ خالد الحسینان نے اس موضوع پر ایک نہایت ہی مفید کتابچہ مرتب کیا ہے جس میں انہوں نے 24گھنٹے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طہارت، نماز،نشست وبرخاست، قیام وطعام ، سفر وحضر، حرکات وسکنات، رہن سہن اور سونے وجاگنے سے متعلق ایک ہزار سے زائد سنن جمع کی ہیں ۔ اس کتابچے کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ اس میں صحیح اور مستند روایات سے استفادہ کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو نمونہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! ك س .
عرض المزيد